لوک سبھا میں بجٹ پیش کرنے سے پہلے کانگریس کے کے سی وینو گوپال نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور حیدرآباد یونیورسٹی کے مسئلہ پر غلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے انسانی وسائل کی ترقی کے وزیراسمرتی ایرانی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس
پیش کیا ۔
مسٹر گوپال نے آج لوک سبھا میں ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپنی نشست سے اٹھ کر محترمہ ایرانی کا مسئلہ اٹھایا۔
لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن نے ایوان کو بتایا کہ مسٹر وینو گوپال کا استحقاق شکنی کا نوٹس میرے پاس زیر غور ہے۔